ہم اکثر ملا مخالفت میں یہ بات کہہ دیتے ہیں کہ دین کو سیاست سے جدا ہونا چاہیے۔ لیکن ہم میں اکثر اس بنیادی تصور سے بے خبر ہیں، کہ دین جب سیاست میں مداخلت کرکے اقتدار میں آتا ہے تو کس طرح جمہوریت، برابری اور انسانی حقوق کو پامال کرتا ہے۔ ادیان کے نمائندے، یعنی: ملا، پادری، پجاری اور پنڈت جب سیاسی طاقت حاصل کر جاتے ہیں، تو عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کر کے بنیادی طور پر عدل، برابری اور انفرادی آزادیوں پر قدغن لگا…
Day: February 12, 2024
معاشرے میں اجنبیت کا بڑھتا احساس ۔۔۔ جاوید نادری
جب لوگ اپنے معاشرے کی موجودہ حالت، اصول، قواعد، ثقافت و اقدار سے مربوط ہونے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو خود کو اجنبیت اور بیگانگی کے حصار میں محصور کر لیتے ہیں۔ جو معاشرہ مسلسل خوف یا ناگہانی فتنوں کے زیر اثر پنپ رہا ہو وہاں معمولات زندگی کا قائم رہنا ممکن نہیں رہتا۔ وہاں سارے معاشرتی قواعد، اصول، ثقافت و اقدار دھندلے اور غیر واضح ہو جاتے ہیں نتیجے میں ایک بے ترتیبی، اضطراب و بے چینی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے، یہ بے قاعدگی کی ایک ایسی حالت…