اس وقت پورے پاکستان میں انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والی پارٹیاں اور امیدواران غریب عوام سے بڑھ چڑھ کر جھوٹے وعدے کرنے میں مصروف ہیں۔ لیکن میرے اس مضمون کا فوکس علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاون کے حلقے ہیں جن میں حسب معمول درجنوں امیدواران مختلف پارٹیوں کی طرف سے یا آزاد حیثیت سے قسمت آزمائی کے لئے انتخابی دنگل میں کود پڑے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک بلند بانگ وعدوں کے ذریعے عوام کی توجہ حاصل کرنے میں لگا ہوا ہے۔…