محمد عالم مصباح۔ دوسری قسط ۔۔۔ یونس خان

دوسری قسط مصباح اپنے زمان و مکان سے آگے کی سوچ رکھنے والا شخص تھا۔ مصباح کی شخصیت کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اُس زمانے کے کوئٹہ کے تاریخی، سماجی، معاشی اور سیاسی حالات کا ایک اجمالی تعارف ضروری ہے۔ تقسیمِ ہند سے قبل، انگریز سرکار کی خصوصی دلچسپی کے باعث کوئٹہ، جو اس وقت ایک پرفضا گاؤں تھا، برطانوی توسیع پسندی کا مرکز بن گیا۔ انگریز کمشنر رابرٹ سنڈیمن نے یہاں آ کر تقریباً 4500 ایکڑ اراضی مختلف مقامی باشندوں سے خریدی اور شمال مغربی سرحدوں کی…

محمد عالم مصباح، ایک سحر انگیز شخصیت ۔۔۔ یونس خان

پہلی قسط یہ غالباً جنوری 1981ء کی بات ہے۔ علمدار روڈ پر واقع یزدان خان ہائی اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور یہ میرا وہاں آخری تعلیمی سال تھا۔ سالانہ امتحان پاس کرنے کے بعد، سردیوں کی چھٹیوں کے دوران میرے مرحوم چچا نے مجھے ابتدائی دینی تعلیم کے لیے جامعہ امام صادق میں داخل کرایا۔ یہ دینی ادارہ حال ہی میں علمدار روڈ پر قائم ہوا تھا، جس کی سرپرستی علامہ محمد جمعہ اسدی (بہ قید حیات) فرما رہے تھے، اور وہ مہتمم کے طور پر…