سو لفظوں کی کہانی۔۔۔ جمعہ کی رات
فاطمہ: امی آج رات ہمارے گھر اتنی زیادہ روٹیاں کیوں آرہی ہیں؟
امی: آج جمعہ کی رات ہے اس لئے۔
فاطمہ: جمعہ کی اتنی خاص اہمیت کیوں ہے؟
امی: کیونکہ جمعہ اسلامی دنوں کا سب سے اہم دن ہوتا ہے اور لوگ خیرات و نذرات کرتے ہیں۔
فاطمہ: خیرات و نذرات سے کیا ہوگا؟
امی: ان سے بلائیں اور مصبیتیں ٹل جاتی ہیں۔
فاطمہ: اتنی ساری روٹیاں تو خراب ہوجائیں گی اور باقی دنوں ہمیں انہی خراب روٹیوں پر گزارا کرنا پڑتا ہے کیا باقی دنوں میں خیرات و نذرات کرنے سے مصیبتیں ٹل نہیں جاتیں؟
امی نے آنسو چھپا کر بات ان سنی کردی۔
Latest posts by عارف چنگیزی (see all)
- بے اولاد ۔۔۔ عارف حسین - 19/03/2021
- قسمت ۔۔۔ عارف چنگیزی - 04/03/2021
- سو لفظوں کی کہانی۔۔۔ جمعہ کی رات - 21/12/2020