جبلتیں اور اطوار و عادات ۔۔۔ فدا حسین

بشمول انسان تمام حیوانات میں یکساں پائی جانے والی خلقی صفات و خصوصیات؛ یا غیر ارادی مورثی تحریکِ حیوانی جس میں تبدیلی ناممکن ہو ”جبلت“ کہلاتی
 ہے۔ بنیادی طور پر جس میں ضرورت کے مطابق خوراک حاصل کرنا؛ تولیدِ نسل کے لیے جنسی لحاظ سے جفتی کرنا اور سونا اور جاگنا شامل ہے۔
 
خلقی جبلتوں سے ماورا ماں باپ کے سکھائی گئی حکمت عملیوں سے استفادہ اور سطحِ عقل و شعور پر انحصار کرتے ہوئے انسان یا حیوان مختلف طرائق سے اپنی جبلتوں کی پیاس بجھا سکتا ہے، جنہیں ہم Survival بقائے زندگی کے لیے مابعد جبلت اپنائے گئے اطوار و عادات کہتے ہیں۔
 
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ شکار کرنا شیر کی جبلتوں میں شامل ہے، جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ کیونکہ شکار کرنا شیر کو بچپن میں اس کے ماں باپ سکھاتے ہیں جو بعداً اس کے اطوار و عادات میں شامل ہو جاتا ہے۔ یقین جانیے! کسی سرکس میں پیدا شدہ ایک شیر (جسے پوری زندگی مختلف کرتب سدھائے گئے ہوں) سے ہم یہ توقع قطعاً نہیں رکھ سکتے، کہ آزاد ہونے پر وہ ایک ماہر شکاری ثابت ہوگا۔ بلکہ اسے تو ایک آدھ دن میں اولاً جنگلی شکاری کتے کھا جائیں گے؛ یا بچ جانے کی صورت میں ثانیاً شکاری نہ ہونے کی سبب وہ بھوک سے مر جائے گا۔
 
آپ میں سے اکثر دوستوں نے چوزوں کو ”دانہ چگنے“ کا طریقہ سکھانے کے لیے مرغیوں کو خالی زمین پر چونچ مارتے ضرور دیکھا ہو گا۔ اگر دانہ چگنا مرغیوں اور مرغوں کی جبلتوں میں شامل ہوتا، تو مرغیوں کو سارا سارا دن یہ ڈرامہ رچانے کی کیا ضرورت ہوتی؟
 
خود انسان کے بھرپور مسابقت والے متجسس ذہن رسا دماغ،  گذشتہ 70 ستر لاکھ سالوں سے محض مشاہدات، تجربات و برآمد استوار نتائج کو بنیاد بنا کر تسلسل کے ساتھ ارتقا کے پانچ طویل مراحل طے کرکے بقا و دوام زندگی کے لیے نت نئے اطوار و عادات اپناتے اور پرانوں کو ترک کرتے چلے آ رہے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
 
1۔ Hominids (ظہور: تقریباً 70 لاکھ سال قبل) اس ابتدائی نوعِ انسان نے اپنے ہاتھوں کو مکمل آزاد کرکے دو ٹانگوں پر چلنا پھرنا سیکھ لیا تھا۔
2۔ Australo Pithecus (ظہور: 40 لاکھ سال قبل)
3۔ Homo Habilis (ظہور: 23 لاکھ سال قبل) نوعِ انسانی کی اس کڑی نے پتھروں سے ابتدائی علامتی اوزار بنانے پر عبور حاصل کی تھی۔
4۔ Homo Erectus (ظہور: 18 لاکھ سال قبل) سادہ پتھروں سے اوزاروں پر مبنی ثقافت کا مالک یہ نوع انسانی کی پہلی کڑی تھی جو آگ کے استعمال سے بخوبی واقف تھی اور جسے افریقہ سے ہجرت کرکے پہلے ”ہجرت کرنے والی“ نوع کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
5۔ Homo Sapiens (ظہور: تقریباً 2 لاکھ سال قبل) غاروں میں بنی ہوئی تصویروں Cave Arts کے مصور اس نوعِ انسان نے ابتدائی رسومات اپنائی تھی؛ مالائیں اور ہار، سجاوٹی لیمپ اور قبریں بھی اسی نوع سے یادگار ہیں ……اور بالآخر (Homo Sapiens نسل کی جدید شکل) آج کا ترقی یافتہ انسان!
 
”میری نظر میں اطوار و عادات پیہم بدلنے کا یہ عمل Process اب بھی اپنی تکمیلیت کی سمت رواں دواں ہے، مگرہماری جبلتیں؟! وہ وہیں کی وہیں منجمد ہیں۔“
فدا حسین
0 Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *