ہماری زمین کی رفتار ۔۔۔ فدا حسین

ہماری زمین کی رفتار
تحریر و تالیف: فدا حسین
”کیا ہماری زمین ساکن ہے؛ یا متحرک؟ اور اگر متحرک ہے تو اس کی رفتار کتنی ہے؟“
سب سے پہلے سائنس کے شعبے میتھ کی شاخ ”جیومیٹری“ اور (Pi) پائی فارمولے سے کمک لے کر ہم معلوم کریں گے، کہ ہماری زمین کا circumference ”قطر یا گھیرا“ کتنا ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے، کہ (Pi) پائی کی مقدار تقریباً (3.14) تین اعشاریہ ایک چار ہے۔ ہماری زمین کی وسط موٹائی ”Diameter“ بارہ ہزار سات سو پچاس 12750 کلومیٹر ہے۔ اب اس کا circumference معلوم کرنے کے لیے اس کی وسط موٹائی Diameter کو Pi پائی کی مقدار (3.14) سے ضرب دیتے ہیں۔ یعنی DiameterxPi=circumference یعنی 12750×3.14=40035 اس حساب سے ہماری زمین کا circumference چالیس ہزار پینتیس 40035کلومیٹر بنتا ہے۔ اب اسی لمبائی کو 24 (گھنٹوں) پر تقسیم کرتے ہیں۔ جو فیگر ہمیں کیلکولیٹر دکھائے گا، وہ ہے تقریبا 1669۔ یعنی ہماری زمین خود اپنے محور کے گرد 1669کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل گردش کررہی ہے۔ سورج کے گرد اس کی رفتار 107290 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یعنی 1788 کلومیٹر فی سیکنڈ کے حساب سے ہماری زمین، سورج کے محور پر بڑھتا رہتا ہے جو 365.242181 دنوں میں  پورا ہوتا ہے۔ (ہر سال چھ، سوا چھ گھنٹے فرق کی نسبت سے ہر پانچویں سال Leap year میں ایک دن کا اضافہ اسی وجہ سے ہوتا ہے) سورج کا بمعہ نظام شمسی (بشمولِ ہماری زمین کے) ہماری کہکشاں Milky Way میں گھومنے کی رفتار 885139 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اورہماری کہکشاں Milky Way کی رفتار کائنات میں 3600102 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اب ہم انہیں کیلکولیٹ کرتے ہیں۔
1669+107290+885139+3600102=4594200
یعنی: ہماری زمین کی مجموعی رفتار پینتالیس لاکھ چورانوے ہزار دو سو 4594200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اگر ہم اسے 60 پر تقسیم کرکے منٹ کا تناسب نکالیں تو جواب ہوگا۔ چھہتر ہزار پانچ سو ستر 76570 کلومیٹر فی منٹ۔
قارئین گرامی! اس مضمون کو پڑھنے میں آپ کو شاید تین منٹس لگے ہوں گے۔ یعنی اس دوران ہم دولاکھ اُنتیس ہزار سات سو دس 229710 کلومیٹر طے کرچکے ہیں ………… کیسا ہے!؟
فدا حسین
122 Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *