رپورٹس ۔۔۔ دبستانِ بولان کوئٹہ (ر) کے زیر اہتمام ایک خوبصورت محفلِ مشاعرہ

 مشاعرہ بروز اتوار 16 جون 2019، شام 5:00 بجے پروفیسر صدف چنگیزی کی رہائش گاہ، کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہوا۔ محفل کی صدارت بلوچستان کے معروف شاعر پروفیسر رشید حسرت نے کی، مہمانِ خصوصی جیکب آباد کے مہمان شاعر محترم شبیر موج تھے۔ محفل کی نظامت کے فرائض محترمہ شبنم اعجاز نے احسن طریقے سے انجام دئیے۔اس بابرکت محفل کا آغاز کلام پاک سے ہوا، پھر سید طاہر عباس نے استاد رشید انجم کی غزل ترنم سے سنا کر ان کی یاد تازہ کردی۔ پروفیسر رشید حسرت، محترم شبیر احمد موج، پروفیسر صدف چنگیزی، محترم رفیق طالب، ڈاکٹر اعظم بنگلزئی، شفقت عاصمی، جرات علی رضی، شبنم اعجاز، سید طاہر عباس، عجب خان سائل، محمود فدا کھوسہ، محسن چشتی، اور عرفان علی عابد شاملِ محفلِ تھے۔  تفصیل

ویڈیوز

Spear Shades – Can’t Explain It

Singer: Ishtiaq Hussain

میٹھے پھلوں اور میٹھی بولیوں کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان موسیقار اور گلوکار اشتیاق حسین، جو نہ صرف جدید موسیقی کے اسرار و رموز سے واقف ہیں بلکہ دل میں موسیقی کے میدان میں کچھ نیا کر گزرنے کی آرزو بھی رکھتے ہیں۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے اشتیاق حسین کی یہ نئی کاوش ہے جس میں وہ بطور موسیقار اور گلو کار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ Spear Shades کی ٹیم باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے اور جسے بلا شبہ نوجوان فنکاروں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔